Time 05 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا

علی محمد خاں، فضل محمد خان ، شوکت علی، شیریں مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ اور دیگر نے درخواست دائر کی/ فائل فوٹو
علی محمد خاں، فضل محمد خان ، شوکت علی، شیریں مزاری، ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ اور دیگر نے درخواست دائر کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفوں کی منظوری سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ ان درخواست گزاروں میں علی محمد خاں، فضل محمد خان ، شوکت علی، شیریں مزاری،  ڈاکٹر شاندانہ گلزار، فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز شاہ ، جمیل احمد  اور محمد اکرم بھی شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ قانون کے مطابق پٹیشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں پر اطمینان نہیں کرسکتا، ابھی الیکشن کااعلان نہیں ہوا، 123 ارکان کےاستعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا، اس لیے پٹیشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر مؤثر نہیں رہا، ممبراسمبلی شکور شاد کا استعفی منظور ہواتو انہوں نے درخواست دی، اسپیکر نے سنے بغیر شکور شاد کا استعفی منظور کر لیا، شکورشاد کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے کہ وہ استعفے منظوری پر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، اسپیکرتحقیق کرلیں جنہوں نے استعفے دیے انہوں  نے آرٹیکل 64 کے تحت مرضی سے استعفے دیے۔

مزید خبریں :