19 فروری ، 2012
کراچی . . . . . ایم کیو ایم کے تحت بااختیار عورت مضبوط پاکستان جلسہ میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب کے اختتام پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیااور موسیقی کی دھن پر حاضرین ہی نہیں بلکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران بھی خوب جھومے۔ کراچی میں باغ قائد میں الطاف حسین کے خطاب کے بعد رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممتاز گلوکارہ شازیہ خشک نے کئی معروف گیت گائے۔ اجتماع میں موجود شرکاء گانوں کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت بھی گانوں پر جھومتی اور جلسہ کے کامیاب انعقاد پر ہلاگلا کرتی دکھائی دی۔ خواتین کارکنان ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے جھنڈے اٹھائے، گیتوں پر محظوظ ہوتی رہیں۔ اجتماع کے بعد شاندار آتش بازی کی گئی جس نے باغ قائد کے اوپر آسمان کو منور کردیا۔