پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2022

عمران خان کا مارچ شارٹ ہو یا لانگ، ٹھس ہو جائے گا: حافظ حمداللہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ ہو یا لانگ، ٹھس ہو جائےگا، اگر وہ جلاؤ گھیراؤ کریں گے تو قانون ان سے نمٹے گا۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ نواز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو فارن فنڈنگ، قاضی فائز عیسٰی کیس اور سائفر معاملہ ثابت ہوجانے پر عمران خان کی گرفتاری میں کیا قباحت ہے؟

انہوں نے کہا کہ  ہم انہیں مچھ جیل میں رکھیں گے لیکن کھانے کے سوا ان کی کوئی پسندیدہ چیز نہیں دیں گے کیونکہ ہمارے پاس وہ چیز ہے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان وزیراعظم میں گفتگو غیر محفوظ ہے تو ملکی سالمیت کیلئے خطرناک ہے، اس کا سد باب ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :