پاکستان
19 فروری ، 2012

لاہور میں طویل لوڈ شیڈنگ، شہری عذاب میں مبتلا

لاہور میں طویل لوڈ شیڈنگ، شہری عذاب میں مبتلا

لاہور . . .. . . لاہور اور گرد و نواح میں غیراعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں مسلسل 5 گھنٹے تک بجلی بند رکھی گئی جس سے کاروباری اور گھریلو سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ اتوار کے روز چھٹی کے باوجود سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ اندورن شہر سمیت پوش علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی گئی۔ فیروز پورروڈ پرواقع آبادیوں میں کئی کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ علامہ اقبال ٹاوٴن، ماڈل ٹاوٴن، ٹاوٴن شپ، جوہر ٹاوٴن، گوالمنڈی میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے سے کئی علاقوں سے پانی بھی غائب ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن اسلام آباد سے بند کئے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :