پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2022

عمران خان کا تخت بھائی جلسے سے متعلق عوام کے نام پیغام

پاکستان تحریک انصاف 13 اکتوبر بروز جمعرات تخت بھائی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف 13 اکتوبر بروز جمعرات تخت بھائی میں جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تخت بھائی میں بروز جمعرات 13 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں، جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شاء اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 16 اور 23 اکتوبر کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ اکتوبر کے آخر تک چلی جائے۔

مزید خبریں :