پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2022

’نواز نے کردکھایا‘، (ن) لیگ کا قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل

ایک اور ٹوئٹ میں قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز میں شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے/ فوٹو سوشل  میڈیا
ایک اور ٹوئٹ میں قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز میں شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے/ فوٹو سوشل  میڈیا

پاکستان مسلم  لیگ  (ن) نے سہ ملکی سیریز میں قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کی کہ’ نواز نے کردکھایا‘۔

ایک اور ٹوئٹ میں قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز میں  شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ 

میچ میں محمد نواز  نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور  22 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :