19 فروری ، 2012
پیروجو گوٹھ…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر اسی فیصد تک عمل ہوگیا ہے ،اب اس پر کسی کو گلانہیں ہونا چاہیے،بیسویںآ ئینی ترمیم کرکے ہم نے الیکشن کوشفاف بنادیا۔پیرو جوگوٹھ میں پیرپگارا شاہ مردان شاہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے صبغت اللہ راشدی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی مفاد کے منافی کوئی اقدام نہیں کریں گے،بھارت کو تجارتی حوالے سے پسندیدہ ملک قرار دینا چاہتے ہیں ،بہت سارے ممالک کو پسندیدہ قراردیاگیاہے،بھارت ان میں سے ایک ہے۔ان کا کہنا تھا کہایم ایف این کا مطلب غلط سمجھا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعدالیکشن کاسال شروع ہوتاہے، نئے انتخابات پراسوقت بات کرینگے، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسئلے کا متفقہ حل نکالنا چاہتے ہیں ، اے پی سی کیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں ،بلوچستان کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا کہہ چکا ہوں ۔توہین عدالت مقدمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہادت نصیب والوں کوملتی ہے ، دیکھیں ہمیں شہادت ملتی ہے یا غازی بنتے ہیں ۔