دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2022

امریکی صدر نے نئی بات نہیں کی، وہ محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں: وائٹ ہاؤس

پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے: امریکی صدر کا الزام— فوٹو: فائل
پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے: امریکی صدر کا الزام— فوٹو: فائل 

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین ژاں پیئر نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے  پاکستان سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھاکہ امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں، محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکی مفاد کیلئے اہم ہے۔

خیال رہےکہ امریکی صدر نے الزام عائدکیا ہےکہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

پاکستان نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے اور امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا۔

مزید خبریں :