19 فروری ، 2012
کراچی . . . . . ایم کیو ایم کے رہنما بابر خان غوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی خواتین کے جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ باغ جناح میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی خواتین کے جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جلسہ ملک بھر کی خواتین کو پیغام دے رہا ہے کی اٹھو اور آگے بڑھو۔ بابر غوری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سب سے پہلے خواتین کے خلاف کالے قانون اور کارو کاری جیسے مسائل پر آواز اٹھائی ۔ بابر غوری نے کہا کہ انقلاب کا نعرہ لگانے والے دیکھیں یہ ہے حقیقی انقلاب ۔