پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2022

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا— فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا— فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ملاقات میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعظم سے گورنر سندھ اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی  جس میں ایم کیو ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مداخلت کی درخواست کی اور شکوہ کیا کہ اگر اس سے متعلق کچھ نہیں ہوا تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا، اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید خبریں :