18 اکتوبر ، 2022
کراچی میں لُٹ جانے کےخوف سے ایکسیڈنٹ میں ہلاک شہری کی رقم راہگیروں نے لوٹ لی۔
پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب بفرزون سیکٹر پندرہ میں ٹریفک حادثے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی حنیف اپنے دوست احمدکے ہمراہ نجی بینک سے 10لاکھ روپے لےکر آ رہا تھا کہ اس دوران متوفی کو شک ہوا کہ مبینہ طور پر 2 مشکوک موٹر سائیکل سوار اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔
متوفی نے موٹرسائیکل کی رفتار بڑھادی جس سے موٹرسائیکل سلپ ہوگئی اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حنیف دکاندار تھا، حادثے کے وقت رقم سڑک پرگرگئی جس میں سے ساڑھے 3 لاکھ روپے راہ گیروں نے لوٹ لیے، حادثےکی جگہ سے پولیس کو ساڑھے 6 لاکھ روپے ملے۔