20 فروری ، 2012
کوئٹہ … وادی کوئٹہ اور گردونوح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کوئٹہ میں شام سے بادل چھائے ہوئے تھے اوررات کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا، جو رات گئے تک جاری رہا بارش سے شہر کی گلیاں اور شاہراہیں جھل تھل ہوگئیں جبکہ نکاسی اب کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے چند سڑکوں پر نالیوں کا پانی بھی بہنے لگا۔