20 فروری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں لین دینے کے تنازعے پر خاتون سمیت دو افراد کو سرمیں گولیاں مارکرقتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے سیکٹر جی تیرہ میں لین کے تنازع پر ایک عورت اور مرد کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت جاوید اقبال اور پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے سرمیں گولیاں ماری گئیں، اور دونوں کی لاشیں گھر میں پڑی ملیں تھیں۔