Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث 4 ملز مان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ملزمان نے 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اورپو لیس نے سرجانی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملز مان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان میں گروہ کا سرغنہ المان عرف بھورا تنولی، یاسین بنگالی، امتیاز  احمد عرف  اُستاد اور علی جان عرف جا نی سندھی شامل ہیں۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ملز مان نے مختلف علاقوں میں 400 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان چھینی گئی موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان چھینے گئےموبائل فونز کو اَن لاک اور IMEI نمبر تبدیل کرتے تھے،چھینے گئے موبائل فون ملزمان سرینہ اور حیدری مارکیٹ میں فروخت کرتے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

دوسری جانب سپر ہائی وے کے قریب فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سدھیر کے نام سے ہوئی، مقتول سپر ہائی وے پر خادم حسین گوٹھ کا رہائشی اور پٹرول پمپ پہ کام کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گردن پر گولی ماری گئی ہے، سدھیر کے پاس سے اسکا موبائل فون ملا ہے۔

مزید خبریں :