پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2022

الیکشن کمیشن نے اپنے پنجاب کے رکن سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی وضاحت کر دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اپنے پنجاب کے رکن بابر حسن بھروانہ سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیانات کی  وضاحت کر دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب بابرحسن بھروانہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نےایک بیان میں کہا ہے کہ بابرحسن بھروانہ، ممبر پنجاب، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر ان کی طرف سے مختلف قسم کے بیانات پوسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ممبر پنجاب کی جانب سے ترجمان الیکشن کمیشن نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے کسی قسم کا کوئی بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ممبر پنجاب کا کسی سوشل میڈیا فورم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور توشہ خانہ کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کا متفقہ فیصلہ ہے۔

مزید خبریں :