پاکستان
20 فروری ، 2012

خیبر اور کرم ایجنسی کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ طلب

خیبر اور کرم ایجنسی کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ طلب

پارا چنار…کرم ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے گرینڈ جرگہ طلب کرلیا گیا ہے۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن صاحبزادہ محمد انیس نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کرم ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ آج طلب کیا گیا ہے۔ کمشنر کوہاٹ نے تصدیق کی کہ پارا چنار دھماکے میں 43افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تین، تین لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :