دنیا
Time 02 نومبر ، 2022

اسرائیل کےسابق وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے قریب

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

اسرائیل کےسابق وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کے بعد 86 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ،ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو اور ان کے اتحادی 120 میں سے  65 نشستوں پر کامیاب ہوجائیں گے۔باضابطہ نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انتہائی دائیں بازو کے رہنما اتماربین گیورنیتن یاہو کی بطور وزیراعظم واپسی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،اتمار بین گیور کا صیہونیت بلاک انتخابات میں تیسرے نمبر پر آسکتا ہے۔

اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے بعد گزشتہ روز عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی، اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔

سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اقتدار میں واپسی کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں،ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کےچار جماعتی اتحاد کو 65 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپیڈ کے 53 سے 54 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے۔

حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں 8 جماعتوں کا اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار  ختم کرنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا ہے۔

مزید خبریں :