20 فروری ، 2012
لاہور…ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 5ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ پیپکو اور پی ایس او کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع ہے۔ عدم ادائیگیوں کے باعث پی ایس او نے بجلی گھروں کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔ پیپکو کا کہنا ہے کہ وزرات خزانہ نے پی ایس او کو ادائیگی کے لئے 6 ارب روپے جاری کردیئے ہیں، جس کے بعد بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ بجلی کی شارٹ فال کے باعث لاہور میں تین سے چار گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے لگی ہے۔ لائٹ نہ ہونے سے کئی علاقوں میں لوگ پانی سے بھی محروم ہیں۔ اس صورت حال نے شہریوں کا جینامحال کر رکھا ہے۔دوسری جانبپیپکو پی ایس او کا 26ارب کا بھی نادہندہ ہوگیا۔