04 نومبر ، 2022
سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے درمیان ایف آئی آر کے معاملے پر اختلافات ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عمران خان کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی قانون اور عمران خان اپنی خواہش کےمطابق ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔
تاہم اب تک حملے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔