دنیا
Time 05 نومبر ، 2022

سعودی عرب نے مقامی سطح پر تیار الیکٹرک گاڑیوں کا پہلا برانڈ 'Ceer' متعارف کرا دیا

ceer برانڈ کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سعودیہ عرب میں ہی کی جائے اور یہ 2025 تک دستیاب ہوں گے: غیر ملکی میڈیا/ فوٹو رائیٹرز
 'ceer' برانڈ کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سعودیہ عرب میں ہی کی جائے اور یہ 2025 تک دستیاب ہوں گے: غیر ملکی میڈیا/ فوٹو رائیٹرز

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی مملکت کی الیکٹرک گاڑیوں کا پہلا برانڈ 'Ceer' متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے برانڈ 'ceer' کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا برانڈ ہے جو سعودی عرب کے آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اہم حصہ ڈالے گا۔

سعودی ولی عہد نے اسی حوالے سے یہ بھی کہا کہ  اس برانڈ کو پبلک انویسمنٹ فنڈ کے تحت لایا جا رہا ہے تاکہ اس شعبے سے منسلک لوگوں کی صلاحیت کو  آگے لانے کے ساتھ معاشی ترقی کی طرف بھی بڑھا جا سکے۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مینو فیکچرنگ کمپنی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی اور پائیداری کو چلانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں میں تعاون کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک نیا آٹو موٹیو برانڈ نہیں بنا رہے بلکہ ایک نئی صنعت کاری کر رہے ہیں جو مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے گا اور ساتھ ہی روزگار کے موقع بھی فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 'ceer' برانڈ کا ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ سعودی عرب میں ہی کی جائے گی اور یہ گاڑیاں 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

مزید خبریں :