Time 05 نومبر ، 2022
پاکستان

پشاور: خاتون کا پولیس پر جرمن شیفرڈ کتا چوری کرنےکا الزام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور میں خاتون نے پولیس پر جرمن شیفرڈ کتا چوری کرنے کا الزام عائد کردیا۔

پشاور کے علاقہ گل بہار کی رہائشی خاتون توحید جلال نے ایس پی سٹی عبدالسلام کو درخواست دی ہے جس میں الزام عائدکیا گیا ہےکہ گل بہار کے ایس ایچ او رفیق خان کانسٹیبل شوکت و دیگر نے اس کےگھر پر چھاپےکے دوران  پالتو کتےکو اٹھالیا ہے ۔ 

خاتون کے مطابق پالتو کتے پر مائیکرو چپ بھی لگی ہوئی ہے، جرمن شیفرڈ کتا 5 ماہ کا بچہ ہے جسےگھر کی تلاشی کےدوران پولیس اہلکاروں نے چوری کرلیا ہے۔

 خاتون کا کہنا ہےکہ ان کے بچے، پالتو کتے کی یاد میں روتے ہیں ، پولیس افسران کتےکو بازیاب کراکے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔

ایس پی سٹی عبدالسلام کا کہنا ہے کہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور اس معاملےکی پولیس انکوائری کر رہی ہے۔

مزید خبریں :