پاکستان
03 دسمبر ، 2012

پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل کااتحادی بن کرالیکشن لڑنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل کااتحادی بن کرالیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور…پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل نے آئندہ عام انتخابات میں اتحادی بن کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے دہشت گردی ،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے بھی اعلان کیا۔وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات کی۔ مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے ن لیگ سے بھی اتحاد کیا تھا کہ لیکن ایک تلخ تجربہ ہوا جس کو دفن کردیا گیا۔دہشت گردی،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف ہم خیال سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کی جائے گی۔قمر زمان کائرہ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ فرقہ واریت، دہشت گردی، بدامنی کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے اور اسی جدوجہد کو بڑھانے کے لئے ہم یہاں آئے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے مذاکرات میں طے پایا کہ آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مشترکہ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ ملک کی بہتری کے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے،مہنگائی، بے روز گاری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔

مزید خبریں :