پاکستان
03 دسمبر ، 2012

پنجاب میں ضمنی انتخاب کے دوران رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

 پنجاب میں ضمنی انتخاب کے دوران رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پنجاب میں کل ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق رینجرز پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج مکمل ہونے تک تعینات رہیں گے تاکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے ساتھ دھاندلی کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جاسکے۔پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے کل پولنگ ہوگی۔

مزید خبریں :