Time 09 نومبر ، 2022
کھیل

سیمی فائنل سے قبل چندرپال نے آؤٹ آف فارم بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

 ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر شیونرائن چندرپال کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، انہوں نے ہر طرح کے کنڈیشن میں معیاری بیٹنگ کی۔

سڈنی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  چندرپال نے کہا کہ میرا نہیں خیال کے بابر اعظم مشکلات کا شکار ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں آپ کبھی رنز کرتے ہیں، کبھی نہیں کر پاتے،  ٹی ٹوئنٹی میں ضروری ہے کہ آپ پریشر سے آزاد ہوکر سوچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے یہ ہی کہوں گا کہ خود پر زیادہ پریشر نہ لیں، اپنی کرکٹ کھیلیں، خراب پرفارمنس کا نہ سوچیں، صرف اچھی کارکردگی ذہن میں رکھیں۔جب رنز نہ ہوں تو وہ وقت ذہن میں لائیں جب خوب رنز کیے۔

چندر پال نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ثابت ہوگیا کہ چھوٹی ٹیمیں اب کافی بہتر ہوگئی ہیں،اب کسی ٹیم کے خلاف آپ مقابلہ آسان نہیں لے سکتے ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فارم کے ساتھ ساتھ قسمت بھی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی تو قسمت نے بھی ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں سڈنی میں مدمقابل ہوں گے۔  

مزید خبریں :