10 نومبر ، 2022
ہانگ کانگ میں رہنے والے پاکستانی شہری قمر الزماں کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں کے رہائشی قمرالزماں منہاس کو ہانگ کانگ کا میڈل آف آنر دیا گیا۔
قمرالزماں منہاس کو سماجی خدمات کے اعتراف میں ہانگ کانگ حکومت نے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا۔
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے خصوصی تقریب میں قمرالزماں منہاس کو ایوارڈ دیا۔
خیال رہے کہ قمرالزماں منہاس پاکستان کمیونٹی ہانگ کانگ کے 4 بار صدر رہ چکے ہیں۔