Time 11 نومبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی نے میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی: نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کے میانوالی کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی، انہوں نے پارٹی اجازت کے بغیر میڈیا پر پی ٹی آئی کے مؤقف کے خلاف بات کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے قریبی ساتھی میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے انکشاف کیا تھاکہ انہوں نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے 3 مرتبہ ملاقات کی۔

مزید خبریں :