04 دسمبر ، 2012
میلبرن…چیمپینزٹرافی میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔میلبرن میں جاری ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیر میچ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں، پاکستان ہاکی ٹیم نے دونوں ہاف میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا ، بدقسمتی سے قومی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے کیرون گلوورز نے دوسرے ہاف میں فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں جرمنی کے مدمقابل ہوگی۔ دیگر میچز میں ہالینڈ نے بیلجیئم کو چار کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ جرمنی نے بھارت کو تین دو سے ہرایا۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔