18 نومبر ، 2022
توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق صدر کی ایک معروف واچ شاپ کے مالک و معروف تاجرکوحراست میں لےلیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کسٹمز انٹلیجنس نے کی ہے، شاپ مالک سے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت میں کردارسے متعلق تفتیش کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد شاپ مالک کو رات گھر جانے کی اجازت دے دی گئی اور ہدایت کی ہے کہ تحقیقات کیلئے جب بھی ضرورت ہو تعاون کریں۔