پاکستان
Time 20 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی نے فیض آباد کے مقام پر دھرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست جمع کرادی

سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کرینگے: پی ٹی آئی کی درخواست— فوٹو:فائل
سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کرینگے: پی ٹی آئی کی درخواست— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے پاس دھرنے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پر امن دھرنا دے گی اور سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کرینگے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :