Time 23 نومبر ، 2022
پاکستان

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری کی خبر سب سے پہلے انصار عباسی نے بریک کی

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کے لیے سمری بھیجے جانے کی خبر سب سے پہلے دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے پرو گرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بریک کی۔

انصار عباسی کی خبر کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان جا ری کیا کہ جی ایچ کیو نے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔

اسی دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان سے کنفیوژن پیدا ہوئی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا کہ قیاس آرائیاں نہ کی جائیں جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان جاری کر کے سمری بھیجے جانے کی تصدیق کر دی۔

پھر رات ڈیڑھ بجے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کا بتایا۔

دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے کہا کہ ان کی خبر درست ہوئی، چند سینیئر وزراء نے سمری پر کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں :