05 دسمبر ، 2012
وانا…جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خودکش حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے، عسکری ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوربارودسے بھری گاڑی سے زیڑی نورکیمپ کوتباہ کرناچاہتے تھے تاہم کیمپ سے سو میٹردور چیف پوسٹ پر ڈیوٹی پر موجود اہل کاروں نے اُنہیں روکا جس پر دونوں حملہ آوروں نے خود کودھماکے سے اُڑا لیا ،خودکش حملے میں2 اہل کارشہید اور4 زخمی ہوئے۔