05 دسمبر ، 2012
وانا…جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی کیمپ کے قریب خود کش دھماکے میں 2خود کش حملہ اور ہلاک اور تین سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ وانا میں انگور اڈہ روڈ پر 2 خود کش حملہ آور بارودسے بھری گاڑی سیکیورٹی کیمپ کی جانب لے جارہے تھے کہ کیمپ سے 20میٹر کے فاصلہ پہلے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لگائے جانے والے لوہے کی ناکہ بندی کے قریب گاڑی زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی۔جس سے دو نوں خود کش حملہ ہلاک اور کیمپ میں موجود تین سیکیورٹی اہکار شدید زخمی ہوگئے۔دھماکہ سے قریبی گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔