پاکستان
05 دسمبر ، 2012

کوہلو میں باروی سرنگ کا دھماکا، دو افراد زخمی

کوہلو میں باروی سرنگ کا دھماکا، دو افراد زخمی

کوہلو…بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باروی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے تمبو میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے بارودی سرنگ بچھا رکھی تھیجس سے ایک پک اپ گاڑی ٹکراگئی اور دھماکہ ہوا ،دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔مزید کارروائی علاقے کی انتظامیہ کررہی ہے۔

مزید خبریں :