24 نومبر ، 2022
آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مشیر قانون ملک شہادت اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ سینیٹر طلحہ محمود اور اسرار ترین کے علاوہ دیگر وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام جماعتوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔