پاکستان
05 دسمبر ، 2012

بیشتر علاقوں میں موسم خشک، سرد رہنے ، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی توقع

 بیشتر علاقوں میں موسم خشک، سرد رہنے ، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کی توقع

اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے جب کہ گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور مکران ڈویژن میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو اور ہنزہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، استور میں درجہ حرارت منفی 7، گوپس منفی 5، پارا چنار، گلگت منفی 4 ، قلات منفی 3 ،کوئٹہ منفی 2 ، اسلام آباد 3، لاہور 5، کراچی 18، پشاور 5،مظفر آباد 4، فیصل آباد 7 اور حیدر آباد 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :