پاکستان
05 دسمبر ، 2012

کرچی:ایس ایم سی کو جامعہ کا درجہ نہ دینے جانے کیخلاف طلبا کا مظاہرہ

کرچی:ایس ایم سی کو جامعہ کا درجہ نہ دینے جانے کیخلاف طلبا کا مظاہرہ

کراچی…سندھ میڈیکل یو نیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ نے جامعہ کی قانونی حیثیت بحال نہ ہونے کے خلاف کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے سندھ میڈیکل یو نیورسٹی کی قانونی حیثیت ختم ہوچکی ہے۔یکم جون2012 کو صدارتی آرڈیننس کے تحت کالج کو جامعہ کا درجہ دیا گیا تھا۔اس وقت جامعہ میں تین سو سے زائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں اگرفوری طور پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ میڈیکل یو نیورسٹی کا بل پیش نہ کیا گیا تو طلبا کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :