05 دسمبر ، 2012
لاہور…لاہورمیں پی آئی سی کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کیا ، پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد مظاہرین گرفتارکرلیا ،پیرا میڈیکل اسٹاف کی پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال د ے دی ۔پیرا میڈیکل اسٹاف کے مظاہرین سروس اسٹرکچر بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے جی او آر میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق پیرا میڈیکل اسٹاف کے متعدد ارکان کو حراست میں لے لیا۔پیرا میڈیکل اسٹاف نے گرفتار ملازمین رہا نہ کئے جانے تک پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ۔