05 دسمبر ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق مقدمہ میں چیئرمین نیپرا اور وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کو عدالت میں عدم موجودگی پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سے متعلق مقدمے کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں ہوئی۔ ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے عدالت کے طلب کئے جانے کے باوجود غیر حاضر رہنے پر چیئرمین نیپرا اور وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ نے چیئرمین نیپرا اور وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔