پاکستان
Time 26 نومبر ، 2022

عمران خان پر حملے، اعظم سواتی اور ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں بھولے: حماد اظہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اداروں کا احترام کرتی ہے لیکن عمران خان کو گولیوں سے چھلنی کرنے، اعظم سواتی کو ننگا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے اور ارشد شریف  جیسے واقعات بھول نہیں سکتے۔

لانگ مارچ کیلئے روانگی سے قبل گلشن راوی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کو درگزر کیا جائے،  معیشت خراب ہے، ملک کو 16 ارب ڈالرخسارے کا سامنا ہے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ مسلط شدہ جعلی وزیر اور پیادہ ہیں، آرڈر کہیں اور سے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا قافلہ آج رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا اور صبح راولپنڈی روانہ ہوگا۔

مزید خبریں :