05 دسمبر ، 2012
کراچی…چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں گھر گھر جاکرو وٹرز کی تصدیق کیلئے تیار ہیں جبکہ ووٹوں کی تصدیق کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعہ کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ انتخابی فہرستوں کی درستگی ضروری ہے، کراچی میں ووٹرز کی تصدیق ہو جانا اچھی بات ہے، جس اقدام سے بھی انتخابی عمل بہتر ہواسے خوش آمدید کہیں گے۔ فخرالدین جی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کے لئے وقت موجود ہے،الیکشن کمیشن کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے عمل کا بھی جائزہ لے گا۔