پاکستان
05 دسمبر ، 2012

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر نمائش چورنگی کے قریب ایم اے جناح روڈ کے ایک ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے پی ای سی ایچ ایس میں واقع شو روم کے باہر کھڑے تنویر بنگش نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔نوجوان کی ہلاکت کیخلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے نمائش چورنگی کے قریب ایم اے جناح روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیاتاہم بعد میں سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ فائرنگ کے دیگر دو واقعات کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن اورنیو کراچی نمبر پانچ میں پیش آئے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :