Time 27 نومبر ، 2022
پاکستان

کراچی میں دو روزہ ادب فیسٹیول کا پہلا روز 100 سے زائد مقررین کی شرکت

فوٹو: ادب فیسٹیول 2022 فیس بک
فوٹو: ادب فیسٹیول 2022 فیس بک

کراچی کے فریئرہال میں موسمیاتی بحران کے عنوان کے تحت دو روزہ چوتھا ادب فیسٹیول جاری، پہلے روز 100سے زائد مقررین اور فنکاروں کے علاوہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھی بہ طور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چوتھے سالانہ ادب فیسٹیول کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی عالمی بحران بن گیا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے۔

ادب فیسٹیول میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ روایات، ثقافت، ادب، فنون لطیفہ، تعلیم اورصحت پر اس طرح کے سیشنز ہونے چاہییں تاکہ لوگوں میں شعور پیدا ہو۔

ادب فیسٹیول میں ادبی، ثقافتی اور تفریحی پروگرام بھی ہوئے جبکہ متعدد اسکولوں کے طالب علموں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے۔

مزید خبریں :