06 دسمبر ، 2012
لاہور…مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ماحول عام انتخابات سے مختلف ہوتا ہے۔ تاہم عوام نے جس طرح ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کیا آئندہ الیکشن میں بھی کریں گے۔جوہر ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ڈچ ویٹرنز ہاکی ٹیم کے میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جیت خوش آئند ہے۔ امیدواروں نے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی۔گجرات میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ ملے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔