06 دسمبر ، 2012
رائیونڈ…مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ کیا ہے ، معاملات طے کرنے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔یہ فیصلہ رائیونڈ میں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) سندھ کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امورطے کرنے کے لئے قائم کی جانے والی پانچ رکنی کمیٹی میں غوث علی شاہ ، لیاقت جتوئی ، اسمٰعیل راہو، شاہ محمد شاہ اور میر انعام اللہ شامل ہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف اورعام انتخابات کیلئے رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے سندھ بھر میں جلسے کیے جائیں گے۔