پاکستان
06 دسمبر ، 2012

حیدرآباد: حیسکو نے متعدد نادہندہ سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی

حیدرآباد…حید رآباد میں حیسکو حکام نے کارروائی کرکے متعدد نا دہندہ سرکاری دفاتر کی بجلی کاٹ دی۔ایس ڈی او حیسکو افتخار احمدسومرو نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے 4 کنکشنوں پر6 لاکھ 14 ہزارروپے ، رانی باغ پر3 لاکھ 6 ہزار، بورڈ آف ریونیو6لاکھ 24 ہزارروپے، سیڈا(SIDA) پر 13 لاکھ 69 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ ٹریژری ڈپارٹمنٹ کو13 لاکھ 30 ہزار 800 روپے اور اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹوسوسائٹی کو3 لاکھ 64 ہزار 540 روپے ادا کرنے ہیں۔ افتخار احمدنے مزید بتایاکہ کارروائی کے دوران سب ڈویژن مٹھی کے نادہندگان سے 15 لاکھ سے زائد کی وصولی کی گئی ہے جبکہ 35 نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :