Time 30 نومبر ، 2022
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارا گیا

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا: آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا: آئی ایس پی آر— فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہوگیا اور حوالدار  پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید 35 سالہ حوالدار پاروش کا تعلق کوہاٹ سے تھا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مزید خبریں :