Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت کا نوکریوں میں عمرکی رعایت ختم کرنےکا اعلان

سندھ حکومت کا نوکریوں میں عمرکی  رعایت ختم کرنےکا اعلان
فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت نے نوکریوں میں عمر کی  رعایت ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نوکریوں میں عمر کی رعایت جنوری 2025 سے ختم ہوجائےگی۔

عام طور پر سندھ حکومت کے سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے، تاہم صوبائی حکومت ان میں 15 سال کی عمر کی رعایت دیتی آئی ہے، جس کے بعد 43 سال کی عمر کے افراد ملازمتوں میں درخواستیں دے سکتے تھے۔

 تاہم اب یہ رعایت یکم جنوری 2025 سے ختم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :