Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ کی رقم حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈیمز فنڈ میں موجود رقم وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ کیس کی 9 اکتوبر کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں ڈیمز فنڈ کیے لیے قائم اپنا اکاؤنٹ بند کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ کیس کے تحریری حکم کے مطابق حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بینکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پرمارک اپ لیا جاسکے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تحریر کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ  ریکارڈ کے مطابق عملدرآمد بینچ نے واپڈا کی کسی رپورٹ کی جانچ پڑتال نہیں کی نہ کوئی کام کیا، ایک کے علاوہ عملدرآمد بینچ کے تمام جج ریٹائرہوچکے جن کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈیمز فنڈ کی منتقلی کے لیے حکومت کے پبلک اکائونٹ کا ذیلی اکاؤنٹ کھولا جائے، ڈیمز کی تعمیر کے لیے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکتی ہے، ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ 


مزید خبریں :