پاکستان
20 فروری ، 2012

بلوچستان پر امریکی عزائم کھل کر سامنے آ گئے،ڈاکٹر وسیم اختر

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلوچستان پر امریکی عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں ، ملکی وقار ،خودمختاری اور قومی سلامتی کو گروی رکھ کر ترقی نہیں کی جا سکتی، منصورہ سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا کہ18فروری2008ء کو پاکستان کے عوام نے حکمرانوں کو ووٹ اس لیے دیے تھے کہ وہ مشرف کی آمریت اورپالیسیوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کردینا چاہتے تھے مگر پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی حکومت نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ چہروں کے ساتھ نظام کی تبدیلی بھی ناگزیر ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :