03 دسمبر ، 2022
استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافرکے ہنگامے پرکپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی، مسافروں کی شکایت پر فضائی میزبان نےکپتان کوصورتحال سے آگاہ کیا جس پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پراتار لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی شکایت پرسکیورٹی ادارے نے مسافرکوحراست میں لےکرآف لوڈ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی مسافر کو اگلی پرواز سے ترکیہ واپس بھیجاجائے گا اور مسافرکو اے ایس ایف نے ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کردیا ہے۔